اے خدا ۔۔۔!!!

 



میں آنکھ موندوں تو سامنے تو ہو کھڑا 

کبھی تو یوں روبرو آ کے مل اے خدا 

ہر غم میں ہر لحظہ کوئ راہ نجات دلا 

اٹھاے پھرتی ہوں کاسئہ دل اے خدا 

میری سب قضائیں بھی ہو جائیں ادا 

کبھی تو یوں بھی جلوہ نما ہو اے خدا

دور ہو جائے خود ہی ہر ایک بلا 

دکھا دے نا اب اپنا جاہ و جلال اے خدا

صرف میرا نہیں سب کا ہو جائے بھلا 

اول آخر،ظاہر باطن ہو جا اے خدا

ہوس رنگ و دنیا میں وجود بنا خطا

مجھے تو توڑ کر پھر سے نیا بنا اے خدا

شہ رگ سے قریب کا تو ہے رشتہ جڑا

مجھے رگ رگ میں چاہیے تو اے خدا

دل داغ داغ بن کر ہے راکھ راکھ ہوا

تو بوند بوند اسے پھر کر کر ہرا اے خدا

بکھری ہے زات میری ہو کر جہاندیدہ 

اب طلب تیری ہے مجھے لللہ اے خدا

دہائیوں میں دیتی پھرتی ہوں صدا

اب تو فرما کہ تیری ہوں میں اے خدا

میں آنکھ موندوں تو سامنے تو ہو کھڑا

کبھی تو یوں روبرو آکے مل اے خدا


MONNA NASEER💓

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Brewing the Truth: The Surprising Calories You Didn't Know Black Coffee Hid!

Golden Retrievers As Pets(Best Companion Ever)

اٹھ شاہ حسیناں ویکھ لے اسی بدلی بیٹھے بھیس۔۔۔!!