تم کیوں خدا لگتی کہتی ہو!!!

 




تم کیوں خدا لگتی کہتی ہو 

دل یزداں میں کھٹکتی ہو


اب تو یہی رسم دنیا ہے 

قاعدہ ،دستور یہ بھی نیا ہے 


سب ہاں میں ہاں ملاتے ہیں 

پھر چاہے الٹی گنگا بہتی ہو 


تم ہو کمزور تو چپ ہی بھلی

بات ادھوری ہی کیوں نہ رہتی ہو


ظلم ہوتا رہتا ہے مگر کیا سنا کبھی؟

کہ آسمان ٹوٹے یا زمین پھٹتی ہو 


بخدا سچ تو سچ ہی رہے گا آخر 

چاہے دنیا ساری ہی جھٹلاتی ہو 


تمہاری ہی مانیں سب مونا

کیوں تم کوئ نوابزادی ہو


دل یزداں میں کھٹکتی ہو 

تم کیوں خدا لگتی کہتی ہو؟


مونا نصیر


Comments

Popular posts from this blog

Brewing the Truth: The Surprising Calories You Didn't Know Black Coffee Hid!

Negative Impacts of AI On Education Sector & Humans' Cognitive Abilities

Golden Retrievers As Pets(Best Companion Ever)