Beyzari.E.Dil !!!

 




بیزارئ دِل کہیے یا میری بے نیازی اسے

تعریف بھی اب تو پذیرائ  نہیں لگتی


دیکھے ہیں جب سے اک اشک کے گرداب

سمندر میں بھی اب توگہرائ نہیں لگتی


جب سے سمجھ میں آنے لگی ہے فنکاری

کسی بھی شخص سےشناسائ نہیں لگتی


لاکھ کوئ کہے تیرے ہی فائدے کی ہے بات

اس بات میں بھی کو ئ سچائ نہیں لگتی


بن بیٹھا ہے ہر کوئ یہاں خداۓ کمال مگر

نہ جانےکیوں مخلوق انکو خدائ نہیں لگتی


رازِہستی پا لیا ہے جب سے تم نے,زمانے میں

جی لینا کسی طور بھی بھلائ نہیں لگتی 


مونا نصیر

Comments

Popular posts from this blog

Brewing the Truth: The Surprising Calories You Didn't Know Black Coffee Hid!

Golden Retrievers As Pets(Best Companion Ever)

اٹھ شاہ حسیناں ویکھ لے اسی بدلی بیٹھے بھیس۔۔۔!!