Posts

Showing posts from September, 2023

اور میں جسنے تجھے اپنا مسیحا سمجھا.......!!

Image
  مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نے     شاید اب بھی تیرا غم دل سے لگا رکھا ہو    ایک بے نام سی امید پہ اب بھی  شاید  اپنے خوابوں کے جزیروں کو سجا رکھا ہو     میں نے مانا کہ وہ بیگانہ پیمان وفا    کھو چکا ہے جو کسی اور کی رعنائی میں     شاید اب لوٹ کے نا آۓ تیری محفل میں  اور کوئ دکھ نہ رلاۓ تجھے تنہائی میں میں نے مانا کہ شب و روز کے ہنگاموں میں  وقت ہر غم کو بھلا دیتا ہے رفتہ رفتہ  چاہے امید امید کی شامیں ہوں کہ یادوں کے چراغ مستقل بعد بجھا دیتا ہے رفتہ رفتہ  پھر بھی ماضی کا خیال آتا ہے گاہے گاہے مدتیں درد کی لو کم تو نہیں کر سکتیں  زخم بھر جائیں مگر داغ تو رہ جاتا ہے  دوریوں سے کبھی یادیں تو نہیں مر سکتیں  یہ بھی ممکن ہے کہ اک دن وہ پشیمان ہو کر  تیرے پاس آۓ زمانے سے کنارہ کر لے تو کہ معصوم بھی ہے ،زود فراموش بھی ہے  اس کی پیماں شکنی کو بھی گوارہ کرلے اور میں جس نے تجھے اپنا مسیحا سمجھا ایک زخم اور بھی پہلے کی طرح سہہ جاؤ جس سے پہلے بھی کئ عہد وفا ٹوٹے ہیں  اسی دوراہے پہ کھڑا رہ جاؤں  احمد فراز

Popular posts from this blog

Brewing the Truth: The Surprising Calories You Didn't Know Black Coffee Hid!

اے خدا ۔۔۔!!!

21 Lessons for the 21st Century By Yuval Noah Harari !!!